اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امید ظاہر کی کہ ان کے حالیہ خطی دوروں کے دوران انسداد دہشت گردی پر بات چیت کی گئی اور خطی مسائل کو مذاکرات سے حل کیا جا سکتا ہے.
يہ بات ايراني وزير خارجہ محمد جواد ظريف نے جمہوريہ چيك كے وزير خارجہ لوبومير زارليك كے دورہ ايران كے موقع پر ايك مشتركہ پريس كانفرنس ميں كہي.
انہوں نے مزيد كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران نے تشدد،انتہا پسندي اور دہشت گردي سے مسلسل جنگ سے ثابت كيا ہے كہ ديگر حكومتوں كو بھي اس بين الاقوامي جنگ ميں اٹھ كھڑا ہونا چاہيے.
انہوں نے مزيد كہا كہ اب وقت آ گيا ہے كہ دنيا دہشت گردي كا ڈٹ كر سامنا كرے اور اس لعنت كو جڑ سے ختم كر ديں.
اس موقع پر انہوں نے جمہوري چيك كے ہم منصب لوبومير زارليك كے دورے كے حوالے سے كہا كہ دونوں ملكوں ميں 90 سال سے صنعتي،تجارتي اور نجي شعبوں ميں تعلقات قائم ہيں اور اب تمام شعبوں ميں تعلقات وسيع كئے جائيں گے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲